وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دوسری مرتبہ
جبکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔