ایک پاکستانی لڑکی مجھ سے ملنے والی ہے‘‘
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ’’سر ایک پاکستا نی لڑ کی مجھ سے ملنے آ نے والی ہے اس لئے آ پ بس میر ا یہ کا م کر دیجیئے گا۔۔
پاکستا نی ویٹر لڑکے کی اوبامہ سے دلچسپ فرمائش‘‘سابق امریکی صدر ابامہ اپنے دور صدارت میں 5 سٹار ہوٹل کی لابی میں بیٹھا تھوڑی دیر بعد ہونے والی میٹنگ سے خطاب کی تیاری کر رہا تھا۔
جب اچانک ایک پاکستانی ویٹر اسکے قریب آیا اور کہنے لگا، “سر میں پاکستانی ہوں میرا نام سمیر ہے، میں نے اور میرے ملک نے آپ کی بہت تابعداری کی ہے مجھے آپ سے چھوٹی سی مدد درکار ہے“
“بتاؤ، میں تمھارے لیے کیا کر سکتا ہوں“ اوبامہ نے نرم لہجے میں پوچھا “سر بات یہ ہے کہ تھوڑی دیر بعد ایک پاکستانی لڑکی مجھ سے ملنے والی ہے، جب وہ میرے پاس آئے تو ذرا اس پر رعب ڈالنے کے لیے آپ مجھے “ہیلو سمیر“ کہہ دیجئے گا“
“اوکے، نو پرابلم“ اوبامہ راضی ہو گیا، تھوڑی دیر بعد لڑکی آئی سمیر کے پاس بیٹھی اور اوبامہ نے زور سے ہاتھ ہلا کر سمیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “ہیلو سمیر“، سمیر نے مڑ کے ابامہ کو دیکھا اور کہا: “دفع ہو جاؤ! دیکھتے نہیں میں مصروف ہوں“۔۔!۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلی فونک بات کر تے ہوئے ایک سوال پر اپنے وزن بڑھنے کا اعتراف کرلیا ۔
وز یر اعظم سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک کالر نے صحت کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا
تو تب میرا وزن کبھی بھی 185پاونڈ سے اوپر نہیں گیا،ابھی بشریٰ بیگم نے ویٹ مشین پر میرا وزن چیک کیا تو یہ اب 200پاونڈ تک پہنچ گیا ہے ۔