موسم سرما ، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ۔نیا نوٹیفکیشن جاری۔کب تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟طلبا کیلئے بڑی خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسم سرما ، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیا نوٹیفکیشن جاری۔کب تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟طلبا کیلئے بڑی خبر،موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔آزاد کشمیر میں اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آزاد کشمیر میں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق چھٹیوں میں ایک ہفتے کے اضافے کا فیصلہ موسم کی شدت کے باعث کیا گیا ہے۔
جبکہ سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھول دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی شکست کے بعد تحریک انصاف کا پلٹ کر وار ، اہم رہنماء نے شمولیت کا اعلان کر دیا۔
خیبر پختوانخواء میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا۔ صوبائی وزیر فیصل امین خان کی کاوشوں سے ضلعی صدر نون لیگ بنوں نو منتخب تحصیل مئیر پیرکمال شاہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے.
انہوں نے مسلم لیگ ن کی ضلعی صدارت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا. وزیر اعلی خیبر پختونخواء محمود خان نے کو پی ٹی آئی کی ٹوپی اور مفلر پہنایا.دوسری جانب شمولیتی پروگرام میں ، یونین کونسل کسکورونہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کو اک اور زوردار جھٹکا لگا جب ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے ملاقات میں اے این پی کے رہنماء محمدالسلام کاکا اپنےخاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے.
ادھر وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کی کامیابی کا کریڈٹ کسی اور کو دیتے ہوئے کہا ہے
کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خود حیران و پریشان ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں اتنا ووٹ کس طرح ملا۔