کی پیٹرول 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنیکی تجویز، حکومت نے عوام پر مہربانی کرتے ہوئے 4 روپے بڑھا دی
اسلام آباد (این این آئی)پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنیکی سمری پر عمل کرنے کے بجائے
فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کردیا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سال نو کے موقع پر اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری آئی تھی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ،
پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔خیال رہے کہ حکومت نے یکم
جنوری سے پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرنیکا اعلان کیا تھا۔