’نیند بس سروس‘ کا آغاز ۔۔۔!!!اس میں مسافروں کو کیا سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ؟ جانئے
ہانگ کانگ(ویب ڈیسک) ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغازہوا ہے جس میں لوگ بیٹھ کر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں
لیکن یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ گھوم پھر کر واپس آئے گی۔اس ضمن میں ہانگ کانگ کی ایک کمپنی اولو ٹورز بس سروس کا اغاز کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے ہیں
جو شہری زندگی کی تیزرفتاری سے بہت پریشان رہتے ہیں اور رات کو بھی بے خوابی سے پریشان رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے لمبے سفروالی پرسکون بس سروس شروع کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق ان کے صارفین کہتے ہیں کہ انہیں بس کے طویل سفر میں نیند آجاتی ہے اور وہ اسی لیے بس کی نیند آزمانا چاہتے ہیں
۔ٹکٹ کی قیمت 15 سے 51 ڈالررکھی گئی ہے جس میں وہ اوپراورنیچے والے حصے میں بیٹھ سکتے ہیں۔ مسافر اپنا سامان لاسکتے ہیں
جس میں شور کم کرنے کے لئے کانوں کے پلگ اورکپڑے کے چشمے بھی لاسکتے ہیں۔ بس پرسکون راہ پر پانچ گھنٹے تک چلتی رہتی ہے۔
گزشتہ ہفتے جب کمپنی نے اپنی سروس کا آغاز کیا تو اس کےتمام ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے تھے۔