جینز کی جیبوں پر یہ سٹڈ کس مقصد کے لیے لگائے جاتے ہیں ؟ وہ بات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
نیویارک(ویب ڈیسک) جینز ایک مقبول ترین پہناوا ہے جو صدیوں سے مغرب میں پہنا جا رہا تھا اور اب پوری دنیا میں اسے پسند کیا جاتا ہے۔
جینز کی جیبوں کے کناروں پردھاتی سٹڈ (Stud)لگے ہوتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان سٹڈز کو کہتے کیا ہیں اور ان کا مصرف کیا ہے؟
ایک انگریزی ویب سائٹ کے مطابق ان سٹڈز کو ’Rivets‘ کہا جاتا ہے جن کا ایک اہم مصرف ہے۔ یہ سٹڈز 1873ءمیں گلوبل جین کمپنی لیوی سٹراس اینڈ کمپنی
کے بانیان جیکب ڈیویس اور لیوی سٹراس نے ایجاد کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ سٹڈز جینز پر تمام ایسی جگہوں پر لگائے جاتے ہیں جہاں دباﺅ پڑتا ہے اوران کے پھٹنے یا ادھڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے،
جیسا کہ جیبیں۔ جب ہم جیبوں میں ہاتھ ڈالتے ہیں تو ان کے دونوں کناروں پر دباﺅ پڑتا ہے اوران کی سلائی ادھڑنے کا خدشہ ہوتا ہے
چنانچہ ایسی جگہوں پر جیکب اور لیوی نے یہ سٹڈز لگانے شروع کیے تھے تاکہ جینز کی جیبیں اور دیگر ایسی جگہیں مضبوط رہیں۔
رپورٹ کے مطابق انRivetsکا حق سند ایجاد لیوی سٹراس اینڈ کمپنی کے پاس ہے ، جس کا ذکر انہوں نے کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی کر رکھا ہے۔