پاکستانی رئیسوں کی یاد تازہ :
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں حکام نے ایک تاجر کے گھر سے تقریباً 150 کروڑ روپے پرآمد کیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی گنتی جاری ہے اور اس کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ
گھر سے ملنے والی کل رقم کتنی ہے۔جمعرات کو سینٹرل بورڈ آف ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) نے کانپور میں پرفیوم کے تاجر پیوش جین کے گھر، دفتروں اور فیکٹریوں پر ریڈ کیے ہیں اور حکام کے مطابق ان کے گھر سے اب تک تقریباً 150 کروڑ روپے
کی نقد رقم ضبط کی جا چکی ہے اور نوٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔سی بی آئی سی کے چیئرمین وویک جوہری کا کہنا ہے کہ وہ نوٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی اس بات کی تصدیق کر سکیں گے
کہ کل کتنی رقم برآمد ہوئی ہے۔انڈیا میں انکم ٹیکس کے محکموں اور کسٹمز کے حکام اگلے سال فروری مارچ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست اتر پردیش میں ریڈ کر رہے ہیں۔
کانپور میں اس کارروائی نے نہ صرف سیاسی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے بلکہ عام لوگوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔حکام کے مطابق انھوں نے کانپور میں پیوش جین کی فیکٹری اور رہائش گاہ پر ریڈ کیا ۔ اس کے علاوہ مختلف ٹیموں نے گجرات میں ان کے گھر،
فیکٹری، ان کے دفتر، کولڈ سٹوریج اور پٹرول پمپ پر بھی ریڈ کیے ہیں ۔۔سی بی آئی سی کے چیئرمین وویک جوہری نے دعویٰ کیا کہ یہ جعلی بلوں اور کریڈٹ کارڈز کا معاملہ ہے۔پیوش جین کانپور میں کنوج کے رہنے والے ہیں۔ کنوج میں ان کا ایک گھر،
پرفیوم فیکٹری، کولڈ سٹوریج اور پیٹرول پمپ ہے۔اس کے علاوہ ان کا ممبئی میں ایک گھر اور ایک شو روم بھی ہے۔ ممبئی میں ان کی کمپنیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔حکام کے مطابق پیوش جین تقریباً 40 کمپنیوں کے مالک ہیں جن میں سے دو مشرق وسطیٰ میں بھی ہیں۔ اگرچہ وہ بنیادی طور پر پرفیوم کے تاجر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔