in

لیلی ٰزبیری عینی زیدی کو اداکاری میں لے آئیں۔۔۔جنرل ضیاء الحق کوجب معلوم ہواکہ حاضرسروس فوجی کی بیوی ڈراموں میں کام کررہی ہےتوانہوں نے کیاکیا؟

لیلی ٰزبیری عینی زیدی کو اداکاری میں لے آئیں۔۔۔جنرل ضیاء الحق کوجب معلوم ہواکہ حاضرسروس فوجی کی بیوی ڈراموں میں کام کررہی ہےتوانہوں نے کیاکیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کچھ لوگ چاہے اسکرین سے دور ہوں لیکن ان کی آنکھیں، ان کے لہجے اور ان کا انداز ذہن پر نقش ہو جاتا ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی اثر کیا ہے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ ’’چھاؤں ‘‘ سے چھا جانے والی عینی زیدی نے۔۔۔عینی ایک پڑھے لکھے امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔

اور ان کی شادی فوج میں ہوئی۔۔۔وہ شادی کے بعد کوئٹہ منتقل ہوئیں اور ہنسی خوشی اپنی گھریلو زندگی کو گزارنے لگیں۔۔۔کوئٹہ میں

ہی ان کی ملاقات لیلیٰ زبیری سے ہوئی۔۔۔لیلیٰ زبیری ان دنوں کوئٹہ میں اپنے کام کی وجہ سے رہائش پزیر تھیں۔۔۔انہوں نے عینی زیدی کو مشورہ دیا کہ تم اپنا ٹیلنٹ اور اپنی خوبصورتی کو

اسکرین تک پہنچاؤ۔۔۔ان دنوں عینی فارغ تھیں اس لئے انہوں نے بات مان لی اور ڈرامہ ’’چھاؤں ‘‘ میں بیلا کے کردار میں جلوہ گرہوئیں۔۔۔اور پھر انہوں نے ڈراموں کو اپنا کو اپنا کیرئیر بنانے کا فیصلہ کیا۔۔۔لیکن وقت بدل گیا تھا۔۔۔انہی دنوں جنرل ضیاء الحق نے اقتدار سنبھالا تھا

اور انہیں پتہ چلا کہ ایک حاضر فوجی سروس کی بیوی ڈراموں میں کام کر رہی ہے۔۔۔انہوں نے اسی وقت یہ حکم جاری کیا کہ حاضر سروس آرمی افسر یا ملازم کا کوئی گھر والا ٹی وی میں نوکری نہیں کر سکتا۔۔۔مجبوراً عینی کو یہ نوکری چھورنی پڑی۔۔۔

لیکن وہ کافی دلبرداشتہ ہوگئیں اور بچوں کو لے کر امریکہ ہی منتقل ہوگئیں۔۔۔وہاں جا کر وہ تعلیم دینے لگیں اور پندرہ سال امریکہ میں ہی اپنے بچوں کی تنہا پرورش کرتی رہیں اور جب شوہر ریٹائر ہوئے فوج

سے وہ وطن واپس آئیں اور پندرہ سال بعد اپنے ملک کے ٹیلی ویژن کیرئیر کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔انہوں نے واپسی کے بعد اپنا پہلا ڈرامہ ’’محبت صبح کا ستارہ‘‘ کیا جس میں وہ میکال ذوالفقار کی ماں بنیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر نے شہری کے پیٹ سے نوکیا 3310 نکال لیا،جانتےہیں یہ فون کتنے دن سے اس کے پیٹ کے اندر تھا؟

لڑکے کو سکول میں محبوبہ نے تحفہ دیا، 47 سال تک اسے کھول کر نہیں دیکھا، بالآخر کھولا تو کیا نکلا؟ دیکھتے ہی سب کی آنکھیں با ہر آگئیں