دنیا کی مہنگی ترین طلاق۔۔۔ بل گیٹس سے طلاق پر ملینڈا کو کتنی دولت ملے گی؟ ناقابل یقین خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے چوتھے امیر ترین بل گیٹس کی ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس سے 27 سال علیحدگی دنیا کی
مہنگی ترین طلاق ہے۔بل گیٹس اور ملینڈا واشنگٹن میں رہائش پزیر ہیں جہاں کے قانون کے مطابق اگر طلاق کے حوالے اے کوئی پیشگی معاہدہ موجود نہ ہوتو اثاثہ جات کی تقسیم مساوی ہوگی۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس کی دولت کا تخمینہ 224کھرب روپے ہے۔بلوم برگ انڈیکس کے مطابق بل گیٹس کی دولت کا تخمینہ 146ارب ڈالر جبکہ امریکی جریدے فوربزکے مطابق یہ 130ارب ڈالرز ہے۔فی الحال یہ واضح نہیں
کہ ملینڈا اور بل کے درمیان طلاق سے متعلق پہلے سے کوئی معاہدہ کیا گیا تھا یا نہیں لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو اثاثہ جات کی مساوی تقسیم کے تحت ملینڈا کو اس طلاق سے 65 ارب ڈالرز سے زائد ملیں اور
اس طرح سے ان کی طلاق کا شمار دنیا کی مہنگی ترین طلاق میں ہوگا۔اس سے قبل بانی مائیکرو سافٹ کے بانی اور اہلیہ ملینڈا نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا
کہ طویل سوچ بچار کے بعد شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں 3 بچوں کو پروان چڑھایا اورایسی فاؤنڈیشن بنائی جس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کی فلاح بہبود کا کام کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن کے لیے کام جاری رکھیں گے لیکن بطور جوڑے کے وہ دونوں مزید آگے نہیں بڑھ سکتے۔وہ اس نئی نجی زندگی میں کسی کی جانب سے مداخلت
نہ کرنے کی امید کرتے ہیں۔اس سے قبل دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے سال 2019 میں اہلیہ میکینزی کو طلاق کے بعد 55کھرب ڈالرز ادا کیے تھے جس سے میکینزی کا شمار دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون میں ہوا۔