in

سعودی عرب نے پاکستان کی مذہبی جماعت پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے پاکستان کی مذہبی جماعت پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں  پاکستان کی مذہبی جماعت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے دیو بند علمائے کرام میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی  ہے سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی جانب سے  اعلان کیا گیا ہے۔

کہ مملکت میں پاکستانی مذہبی جماعت اور الاحباب نامی جماعت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے ائمہ سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کے دوران ان گروپوں کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔ سعودی وزیر نے مساجد کو ہدایت کی ہے

کہ یہ گروپس اگرچہ امن کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت میں د ہشت گر د ی کے دروازے ہیں۔ ائمہ ان کی بڑی غلطیوں  اور معاشرے کیلئے خطرات کو بیان کریں۔  دوسری جانب برصغیر کی تاریخی دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی  عائد کیے جانے  کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے سعودی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ جماعت کے بانی  مولانا الیاس  شیخ الہند مولانا محمود حسن کے شاگردوں میں سے تھے۔ انہوں نے تبلیغی جماعت قائم کی جس کے تحت اکابر کی مخلصانہ جدو جہد دینی و عملی اعتبار سے مفید رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جزوی اختلافات کے باوجود جماعت اپنے مشن پر کام کر رہی ہے ،

کم و بیش تمام عالم اسلام میں اس کا کام پھیلا ہوا ہے، اس سے وابستہ افراد اور جماعت کے مجموعی مزاج پر شرک و بدعت اور دیگر کا الزام قطعی بے معنی اور بے بنیاد ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خوفناک دھ م ا ک ہ !60افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

کسی بھی شخص کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا ،سپریم کورٹ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے بڑی خوشخبری آگئی