پاکستانی بابے نے 30 سالہ تیونس کی حسین لڑکی سے شادی کرلی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)70 سالہ پاکستانی نے 30 سالہ خاتون سے شادی کر لی،دونوں کی شادی جاپان میں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی شادی کی تصاویر سامنے آئیں جو آتے ساتھ وائرل ہو گئیں۔بتایا گیا ہے کہ نئے نویلے جوڑے میں دولہا کی عمر70 سالہ ہے۔ رئیس صدیقی کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
جب کہ 30 سالہ دلہن کا علق تیونس سے ہے۔دونوں کی شادی جاپان میں طے پائی۔بتایا گیا ہے کہ رئیس صدیقی کی یہ دوسری شادی ہے،ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔ان کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں
اور ساتھ ساتھ کاروبار بھی کر رہے ہیں۔رئیس صدیقی ایک بزنس مین ہیں اور ان کا کاروبار کراچی ، لاہور اور جاپان تک پھیلا ہوا ہے۔وہ چالیس سال سے جاپان میں رہ رہے ہیں اور جاپان کی اسلامی سوسائٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ان کی اہلیہ گییا اپنے اہلخانہ کے ساتھ تیونس سے جاپان آئیں لیکن یہاں امیگریشن حکام نے انہیں گرفتار کیا لیکن رئیس صدیقی نے اپنی تنظیم کی مدد سے اس کی مدد کی۔اور اس طرح دونوں کی ملاقات ہوئی۔انہوں نے گییا کو اپنی رہائشگاہ پر رہنے کی پیشکش بھی کی۔کچھ وقت کے بعد 30 سالہ گییا نے کچھ وقت بعد خود رئیس صدیقی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔رئیس صدیقی نے مختلف ممالک کے بہت سے لوگوں کی جاپان میں آبادکاری میں مدد کی ہے۔
رئیس صدیقی کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگ اچھا کمانے کے لئے غیر قانونی طریقوں سے جاپان آتے ہیں لیکن جب وہ جاپان پہنچتے ہیں تو وہ پکڑے جاتے ہیں۔رئیس صدیقی اور ان کی تنظیم ایسے لوگوں کی مدد کرتی ہے اور انہیں سپورٹ کرتی ہے۔
وہ ان کے رنگ ، صنف اور قومیت سے قطع نظر ہوکر ہر ایک کی مدد کرتے ہیں۔ہ اپنی تنظیم کے لوگوں کو بھی مشورہ دیتے ہیں کہ وہ خواتین سے شادی کر کے ان کی مدد کریں۔رئیس صدیقی نے گییا سے انسانیت کے لئے شادی کی اور ان کا یہ عمل دوسروں کے لئے مثال قائم کرے گا۔