in

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا جسےبادشاہی مسجد کے خطیب نے ماننے سے صاف انکار کر دیا؟ جانیں

بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور کی بادشاہی مسجد کا کنٹرول محکمہ اوقاف سے واپس لینے کی ہدایت کی ہے تاہم مسجد کے خطیب نے یہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے مسجد

کسی اور ادارے کے حوالے کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے والڈ سٹی اتھارٹی کو خبردار کیا کہ وہ ان کے معاملات میں داخل اندازی نہ کرے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کی پرانی خواہش ہے کہ وہ بادشاہی مسجد پر قبضہ کرے لیکن ہم مسجد ایسے ہاتھوں میں نہیں دے گے جو کل کو اس کا غلط استعمال کریں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ہمیں فنڈز دیں ہم ان کی دیکھ بھال کریں گے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی 10 سال سے ہمارے پیچھے پڑی ہے۔اس کے اس کے پاس شاہی قلعہ ہے ، پہلے اس کو تو مکمل کر لے۔ یہاں اگر کوئی تعمیرات کام کرنا ہے تو ضرور آئیں لیکن قبضہ لینا چاہتے ہیں تو پھر وہ نہیں ہو سکتا۔انہں نے مزید کہا کہ وزیراعظم تک اصل باتط نہیں پہنچی اگر ہم اس محفل میں ہوتے ہیں تو انہیں حقیقت سے آگاہ کرتے۔۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تاریخی بادشاہی مسجد کو محکمہ اوقاف سے لے کر والڈ سٹی اتھارٹی یا محکمہ سیاحت کو کنٹرول سونپنے بارے احکامات جاری کئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جو 12جولائی کو موسم کی خرابی کے باعث لاہور کے دورہ پر نہیں آسکے تھے ویڈیو لنک پر پنجاب کے مختلف محکموںسے متعلق اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار،صوبائی وزراء اور سیکرٹریز سمیت دیگر اعلیٰ افسران بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ بادشاہی مسجد تاریخی ورثہ ہے،اوقاف کے پاس اس کی دیکھ بھال کی استطاعت نہیں، تاریخی مسجد کومحکمہ اوقاف سے لے کر کرسیاحت یا والڈ سٹی کے کنٹرول میں دیدیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راتوں رات ترکی کا نقشہ ہی بدل گیا، خوفناک مناظر، پوری دنیا کو دعاؤں کی درخواست

”پاکستانی اب تین سال تک سعودی عرب نہیں جا سکیں گے؟ سعودی عرب نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں ڈال دیا“