in

بارات کے بینڈ باجے کا شور، 63 مرغیاں ہارٹ اٹیک سے مر گئیں

بارات کے بینڈ باجے کا شور، 63 مرغیاں ہارٹ اٹیک سے مر گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک پولٹری فارم میں گزشتہ دنوں 63مرغیوں کی موت ہو گئی جس کے فارم کے مالک نے اس کا الزام حیران کن طور پر وہاں سے گزرنے والی بارات پر عائد کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اوڑیسا میں پیش آیا ہے ۔

جہاں بارات بینڈ باجے کے ساتھ جا رہی تھی اور فارم مالک کے مطابق اسی بینڈ باجے کے کان پھاڑ دینے والے شور کی وجہ سے اس کی 63مرغیاں مر گئیں۔

رنجیت کمار پریدا نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ ”میں نے بینڈ والوں سے کہا بھی تھا کہ وہ فارم کے پاس سے گزرتے ہوئے میوزک بجانا بند کر دیں یا اس کی آواز آہستہ کر لیں لیکن انہوںنے میری بات نہیں مانی۔ الٹا دولہے کے دوست مجھ پر غصے ہو گئے۔میں نے مرنے والی مرغیوں کا معائنہ کرایا ہے اور ڈاکٹر کا کہنا ہے

کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔“ رپورٹ کے مطابق رنجیت کمار نے دولہا اور اس کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔ پولیس نے فریقین کا معاملہ ماورائے عدالت ہی طے کروا دیا۔ دوسری جانب ٹک ٹاکر  حریم شاہ نے بتایا کہ ان کی پہلی تنخواہ چھ  لاکھ روپے تھی جسے سن کر اینکر بھی حیران پریشان ہو گیا، معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں دبئی کی کمپنی نے بطور ٹک ٹاکر ہی برینڈ ایمبیسیڈر بنایا

اور  چھ لاکھ تنخواہ دی جس سے وہ بہت خوش ہو گئی تھیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ان کے لیے  چھ  لاکھ کی یہ رقم بھی کم ہے۔ یاد رہے  یوٹیوب کے لیے اسی پروگرام میں حریم شاہ نے شیخ رشید کو کال بھی ملائی تھی اور فاروق ستار سے ملاقات اور دوستی کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9روپے اضافہ وفاقی وزیر کےا علان نے عوام کے ہو ش اڑا دیئے،فی لیٹر کتنے کا ملے گا ؟جانیے

دبئی میں بیوی نے بھری عدالت میں شوہر سے ایسی وجہ بتا کر طلاق مانگ لی جج بھی حیران رہ گیا