اپنی کمائی میں سے غریبوں کی مدد کرنے والے ’ ببو برال ‘کی اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹی ’ بختاور برال ‘کو اپنے بہن بھائیوں کی خاطر کیا کرنا پڑ گیا ؟ انکے باقی بچے آج کہاں ہیں؟
اسلام آباد(نیوزز ڈیسک) کہتے ہیں کہ ” قسمت اگر پلٹ جائے تو کیا آسمان، کیا زمین سب ایک ہوجاتے ہیں،انسان بے بس ہوجاتا ہے اور سارے خواب، ساری منصوبہ بندی حالات کے آگے دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔ پاکستانی اسٹیج پر راج کرنے والے ببو برال کے اہلخانہ کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔
معروف اسٹیج اداکار ببو برال 1964 میں گکھر منڈی ضلع گجرانوالہ میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام ایوب اختر تھا۔1982 میں اسٹیج کی دنیا سے وابستہ ہوگئے اور ان کی آواز بدلنے کی صلاحیت نے انہیں بہت جلد شہرت کی بلندی پر پہنچانا شروع کردیا،تیس سال اسٹیج ، ڈرامہ اور فلموں میں کامیڈین کی حیثیت سے کام کیا اور ان کا نام کسی بھی پراجیکٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتا تھا،ببو برال نے اپنی چھے بہنوں کی شادیاں بھی کیں اور جو کمایا اس سے غریبوں کی بھی مدد کی،لیکن سال 2011 میں جب وہ صرف سینتالیس سال کے تھے انہیں جگر کا کینسر ہوگیا، ساتھ ہی گردوں کا مسئلہ اور ہیپیٹائٹس بھی ہوگیا،پھر ببو برال کی حالت گرتی ہی چلی گئی اور ساتھی اداکاروں نے بھی کافی سپورٹ کیا، حکومت پاکستان نے بھی کافی علاج کروایا لیکن دن بدن ببو برال کی حالت بد سے بدتر ہوتی چلی گئیوہ جانبر نا ہوسکے اور اس جہان فانی کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ گئے۔لیکن یہ تو وہ درد کی داستان تھی تو جو سینتالیس سال کے اس آرٹسٹ نے اپنے تیس سال پاکستانی میڈیا اندسٹری کو دیئے اور پھر کتاب بند ہوگئی،لیکن اس کے بعد ان کے گھر والوں کے ساتھ آزمائشوں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا،وہ عروج جو ببو برال نے زندگی میں حاصل کیا ان کے بچوں نے بھی دیکھا اور دو بیٹے اور دو بیٹیاں بہت اچھی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
لیکن ببو برال کے انتقال کے بعد گھر کے حالات خراب ہوتے چلے گئے۔ نوبت فاقوں تک آگئیم خاندان والوں نے بھی ساتھ نا دیا اور خوابوں نے آہستہ آہستہ دم توڑنا شروع کردیا،پھر گھر کی بڑی بیٹی بختاور برال نے پڑھائی کو خیرباد کہا تاکہ چھوٹوں کی پڑھائی متاثر نا ہو اور گھر کا خرچ چل سکے،انہوں نے لوگوں کے گھروں میں سلائی کا کام شروع کیا اور ساتھ ہی ٹیوشنز پڑھائیں،لیکن یہ ناکافی تھااور پھربختاور کو تعبیر بننا ہی پڑا اور اسی اسٹیج پر آنا پڑا جس پر ان کے باپ نے انہیں کبھی نہیں لانا چاہا تھا۔ببو برال کی بیگم نے انہیں اسٹیج پر کام کرنے کے لئے آمادہ کیا کیونکہ چھوٹے بہن بھائیوں کے لئے یہ قربانی دینی ہی تھی،یوں تعبیر برال نے اسٹیج اداکاری اور ڈانس شروع کردیا،تعبیر کا کہنا ہے کہ یہ کام بالکل بھی آسان نہیں اور میں نہیں چاہتی کہ میرے بہن بھائی اس میدان میں آئیں۔۔۔اس لئے میں خود اس زندگی کا حصہ بن کر اپنے گھر والوں کی کفالت کر رہی ہوں،دوسری طرف ببو برال کی دوسری بیٹی مریم برال کی شادی ہوئی اداکار ساقی سے ، لیکن کچھ عرصہ قبل مریم نے اپنے شوہر کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر کٹوائی کے یہ مجھ پر تشدد کرتا ہے اور اس کی وجہ سے میرا بچہ بھی دنیا سے چلا گیا،باپ کے جانے کے بعد بچوں کا اب کوئی پرسان حال نہیں اور لوگ بھی ایک ایک کرکے ساتھ دینا چھوڑ گئے۔