in

ٹریفک اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کا تعلق کس سیاسی خاندان سے نکلا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں ٹریفک اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کا تعلق بااثر خاندان سے نکلا ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون سینیٹر لیاقت ترکئی کی بھتیجی اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کی سالی ہیں۔مذکورہ خاتون صوبائی وزیر کے پی کے شہرام ترکئی کی چچا زاد بہن بھی ہیں۔ پولیس تاحال خاتون کو

گرفتار بھی نہیں کر سکی۔ یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُسے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ الجھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی تھی کہ اس دوران خاتون سیخ پا ہو گئی۔ واقعہ سوشل میڈیا پر آیا تو خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیامذکورہ خاتون کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا جس میں ہاتھا پائی اور پولیس اہلکار پر حملہ آور ہونے کی ہدایات شامل ہیں تاہم پولیس حکام کی جانب سے خاتون کے خلاف درج مقدمے کو سیل کر دیا گیا تھا۔ سیل مقدمات کے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا جو کہ بااثر خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا ہی طریقہ ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک نوجوان کی شادی بظاہر نیک اور خوبصورت لڑکی سے ہو گئی، بیوی نے شوہر کو کہا تم شہر کما کر لائو

اگر مرد کسی بھی خاتون کے سامنے یہ چھ الفاظ بول دے تو وہ ہمیشہ کے لئے اس کی ہوجائے گی۔۔