، اندر کی دلچسپ کہانی آپ کو حیران کر دے گی
انٹرنیشنل
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی نے 7 پناہ گزینوں کو کیلے کھانے پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی نے 7 پناہ گزین شامیوں کو کیلے کھانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر واپس ان کے وطن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایک شامی پناہ گزین طالبہ نے درجنوں کیلے کھانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو ترک شہریوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم یہاں ایک کیلا نہیں کھا پاتے اور آپ پناہ گزین ہونے کے باوجود درجنوں کیلے کھا رہی ہیں۔شامی طالبہ کی حمایت میں مزید پناہ گزینوں نے بھی ایسی ہی تصاویر شیئر کیں تو ترک شہریوں نے ان ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تم لوگ ہمارے وطن میں ہم سے زیادہ مزے میں ہو۔ ترکی میں کیلے کھانے کے بجائے اپنے ملک واپس جاؤ اور اپنی سرزمین کو بچانے کے لیے لڑائی میں حصہ لو۔ یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ کہ ترکی کی حکومت کو مداخلت کرنا پڑی اور ایسے 7 شامی پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا گیا جنھوں نے سوشل میڈیا پر کیلے کھانے کی تصاویر ترک شہریوں کو اکسانے کے لیے شیئر کی تھیں۔خیال رہے کہ شام 2011 سے بدامنی کا شکار ہے،شرپسندوں اور حکومتی اتحادی افواج کے درمیان ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری جھڑپوں میں بڑا نقصان ہو چکا ہے ۔اس صورت حال میں شامیوں کی اکثریت نے ترکی میں پناہ لی ہے۔ ترکی کی اپنی معیشت اچھی نہیں اس پر بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی آبادکاری سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ ان شامی پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور انہیں شام واپس بھیجنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔کیلے کھانا آج کل ترکی میں امارت اور عیاشی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔