in

قبل کی بات ہے کہ ناچیز کو خواب میں امام الانبیاء حضور سرور عالمؐ کی زیارت نصیب ہوئی

قبل کی بات ہے کہ ناچیز کو خواب میں امام الانبیاء حضور سرور عالمؐ کی زیارت نصیب ہوئی

 

لاہور (ویب ڈیسک ) کوئی 40برس قبل کی بات ہے کہ ناچیز کو خواب میں امام الانبیاء حضور سرور عالمؐ کی زیارت نصیب ہوئی۔ منظرنامہ کچھ یوں تھا کہ آپؐ صحابہ کی ایک جماعت کے ہمراہ دائرہ کی صورت میں ایک وسیع و عریض میدان کے درمیان میں کھڑے ہیں جہاں ببول کا ایک درخت نمایاں ہے۔

 

نامور کالم نگار ریاض احمد سید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ سبھی نے کھدر کے لباس پہنے ہوئے ہیں۔ لمبا کرتا‘ ٹوپی‘ تہبند‘ سروں پر ڈھیلی وضع کی پگڑیاں‘ چہرہ کسی کا بھی واضح نہیں۔ مگر ماحول میں پھیلی پریشانی محسوس کی جا سکتی ہے۔ اتنے میں ایک بے حد معزز او رمعتبر آواز بلند ہوتی ہے جو یقینا آقا و مولیٰؐ کی ہے۔ فرمایا: ’’امت پر بُرا وقت ہے۔ آئو بیعت رضوان کریں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ 40 برس ہونے کو آئے‘ اللہ کے نبیؐ اور ان کے صحابہؓ کو جس حال حلیہ میں دیکھا‘ وہ آج بھی آنکھوں میں مجسم ہے اور جب کبھی چشم تصور سے دیکھتا ہوں تو عرب بھر سے متوازن جسموں والے کھدر پوش روشن چہروں کی زیارت ہو جاتی ہے

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علما کے وفد کا فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار، پھر وزیر اعظم نے کیا کیا؟

5 نہیں 10نہیں 20نہیں 50 نہیں بلکہ 80 شادیاں کرنے والا شخص