in

علما کے وفد کا فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار، پھر وزیر اعظم نے کیا کیا؟

علما کے وفد کا فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار، پھر وزیر اعظم نے کیا کیا؟

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے علماء کرام کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر محمود

 

اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے مسئلے پر علماء کرام کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔

 

علماء کے وفد نے اس موقع پر فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا جس پر وزیر اعظم نے دونوں کو اجلاس سے چلے جانے کو کہہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے علماء کے وفد نے وزیر اعظم کے سامنے فواد چوہدری کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے اور کہا کہ وزرا کو مذہبی معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ دوسری جانب متاز پاکستانی

 

کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نےکہا ہے کہ آج کے میچ کے بعد پاکستان کے ساتھ افغانستان کو بھی سیکھنا چاہئے ،پاکستان کے خلاف میچ میں افغان کھلاڑیوں کا رویہ اچھا نہیں تھا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ  میچ میں ایک وقت ایسابھی آیا  جب  میچ پھنس گیا تھا اور ہماری ٹیم انڈر پریشر ہو گئی تھی ، وہ تو اچھا ہو گیا کہ آصف علی نے ایک ہی اوور میں میچ ختم کردیا ،ایسے ٹورنامنٹ میں کپ جیتنا اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی قوم کھیلوں سے پیار

 

کرنے والی ٹیم ہےتاہم پاکستان کے خلاف  میچ میں افغان کھلاڑیوں کا رویہ اچھا نہیں تھا ،افغانستان کو پاکستان نے بہت کچھ دیا ہے،میں اس بات کا گواہ ہوں کہ ہم انہیں بلا کر کھلاتے تھے،ابھی آپ کی کرکٹ اتنی بڑی ہوئی نہیں ہے، جس طریقے سے آپ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مذاق کر رہے تھے،دونوں ملکوں کے لئے اس طرح کا رویہ اچھا نہیں ہے۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دعاؤں کے مجموعہ حصن حصین کے مطابق حضور نبی کریمؐ نے ایسی پانچ سورہ مبارکہ کے بارے میں فرمایا ہے کہ جنہیں سفر کے دوران پڑھنے سے انسان خوشحال اور مال دار ہو جاتا ہے

قبل کی بات ہے کہ ناچیز کو خواب میں امام الانبیاء حضور سرور عالمؐ کی زیارت نصیب ہوئی