in

ڈاکٹر نعمان نیاز نے جو کیا اس سے شعیب اختر کی نہیں بلکہ ۔۔ سینئر صحافی حامد میر بھی شعیب اختر کےحق میں بول پڑے

ڈاکٹر نعمان نیاز نے جو کیا اس سے شعیب اختر کی نہیں بلکہ ۔۔ سینئر صحافی حامد میر بھی شعیب اختر کےحق میں بول پڑے

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر صحافی حامد میر نے شعیب اختر کے ساتھ غیر مہذبانہ الفاظ استعمال کرنے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کیخلاف میدان میں آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار حامد میر نےٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ڈاکٹر نعمان نیاز نے جو کیا اس سے شعیب اختر کی نہیں بلکہ پاکستان کی توہین ہوئی کیونکہ موصوف پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر بیٹھ کرایک ایسے قومی ہیرو کے ساتھ بدتمیزی کر رہے تھےجس نے جواب میں بدتمیزی نہیں کی بلکہ بڑی تمیز سے احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور اسٹار کھلاڑی شعیب

 

اختر سرکاری ٹی وی ‘پی ٹی وی اسپورٹس پر اینکر کی بدتمیزی پر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے ۔ شعیب اختر پی ٹی وی اسپورٹس پر پروگرام میں شریک تھے جس میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی اور کھلاڑیوں کے بارے میں گفتگو ہورہی تھی۔ پروگرام میں ان کے ساتھ غیر ملکی لیجنڈ کھلاڑی ویون رچرڈز، ڈیوڈ گاور اور سابق پاکستانی کرکٹرز عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود، ثنا میر بھی شریک تھے۔شعیب اختر انتہائی دھیمے اور شائستہ انداز میں گفتگو کررہے تھے جبکہ انہوں نے اپنی بات پر توجہ نہ دینے پر میزبان نعمان نیاز کو توجہ بھی دلائی۔ شعیب اختر نے لاہور قلندرز کی تعریف کرتے ہوئے حارث رؤف کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام سے سامنے آیا ہے۔میزبان کو شعیب اختر کی نہ جانے کون سی بات بری لگی کہ انہوں نے تمام اسٹارز کی موجودگی میں قومی ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران شعیب اختر سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا اگر اوور اسمارٹ بننا ہے تو پروگرام سے چلے جاؤ۔ شعیب اختر نے نعمان نیاز سے استفسار کیا اور ٹوکا تو وہ بریک پر چلے گئے۔شعیب اختر نے بتایا کہ دوران بریک انہوں نے پاکستان کی عزت کے خیال سے میزبان کے ساتھ اس شرط پر مصالحت کی کہ وہ ان سے آن ایئر معافی مانگیں گے تاہم جب نعمان نیاز نے معافی نہ مانگی تو وہ شو چھوڑ کر چلے گئے اور پی ٹی وی اسپورٹس سے استعفیٰ دے دیا۔قومی ہیرو اور راول پنڈی ایکسپریس کے ساتھ سرکاری ٹی وی پر کیے گئے نامناسب سلوک پر سوشل میڈیا پر صارفین اور پرستاروں نے شدید غصے اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب نعمان نیاز کا ردعمل بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے شعیب اختر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین کھلاڑی اور اپنا دیرینہ دوست قرار دیا ہے۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں گیس کا خاتمہ۔۔ کب تک لوگوں کو پھر سے لکڑیاں جلاناپڑیں گی۔۔؟ انتہائی پریشان کن خبر

تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورتحال پنجاب میں 60دن کیلئے رینجرز بلانے کا فیصلہ