in

تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورتحال پنجاب میں 60دن کیلئے رینجرز بلانے کا فیصلہ

تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورتحال پنجاب میں 60دن کیلئے رینجرز بلانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات کر دی گئی، وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک کے مظاہرین کو جہلم ہی میں روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔کابینہ کو وزیر داخلہ کی

 

سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم تحریک سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شیخ رشید نے کابینہ کو تحریک کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا، کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کابینہ اراکین نے کہا کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا، مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز کو بھی استعمال کیاجائے گا، مظاہرین کو روکنے کے لئے پشاور جی ٹی روڈ بھی بند کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کو انتخابی اصلاحات الیکٹرونک ووٹنگ مشین، زرعی شعبہ میں اجارہ داری کے خاتمے اور تکنیکی امور پر بریفنگ دی گئی، وفاقی کابینہ نے اپنے فیصلوں کے تحت ایوی ایشن پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، کابینہ نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کی تشکیل نو اور ریڈیو اور پی ٹی وی کی زمین پر ہاؤسنگ اسکیم کے اجرا کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دی، سینڈک میٹل لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک ڈائریکٹر کی تقرری اور پی پی آئی بی اور نیکا کی چیئرمین شپ سے وزیر توانائی کے استعفیٰ کی منظوری دی گئی، چیف ایگزیکٹو آفیسرز، اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے پینل سرچارج کے خاتمے سے متعلق ریونیو ڈویژن کی تجویز اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر نعمان نیاز نے جو کیا اس سے شعیب اختر کی نہیں بلکہ ۔۔ سینئر صحافی حامد میر بھی شعیب اختر کےحق میں بول پڑے

مکڑی کے بارے میں ایک ایمان افروز تحریر