کورونا کے بعد ایک اور نیا جان لیوا وائرس آ گیا
کورونا کے بعد ایک اور نیا جان لیوا وائرس آ گیا ۔ افریقی
ملک برونڈی کے ایک قصبے کو خطرناک اور نئے قسم کے وائرس نے جکڑ لیا۔
وائرس سے متاثرہ تین افراد ہلاک ہو گئے۔متاثرہ قصبے کو قرنطینہ کردیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بازیرو نامی علاقے میں کچھ لوگوں کی ناک سے خون بہنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس پراسرار وائرس سے
اب تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق تینوں مریضوں کو اسپتال پہنچنے سے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ناک سے خون آنے لگا تھا، متاثرہ قصبے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کیمطابق اس نئی اور نامعلوم بیماری میں بخار، سر درد، چکر آنا اور الٹی جیسی علامات محسوس ہوتی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق صحت کے حکام کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔