سلمان کس اداکارہ کو دیکھنے کیلئے صبح 5:30 بجے اٹھتے تھے؟اداکار نے شوکے دوران اعتراف کرلیا
سلمان خان کے ماضی میں اداکاراؤں کے لیے پسندیدگی کا تو سب کو ہی علم ہے لیکن ایک بار انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بالی وڈ کی نامور اداکارہ کو ٹھہرایا تھا
۔وہ اداکارہ اور کوئی نہیں بلکہ ریکھا ہیں جو 2014 میں بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس میں اپنی
فلم سپر نانی کی تشہیر کے لیے آئیں تو سلمان کو ماضی کی یاد نے آن گھیرا۔سلمان خان نے شو کے دوران اعتراف کیا کہ جوانی میں ریکھا ان کی پڑوسن ہوا کرتی تھیں اور نوعمری میں انہیں ریکھا اس حد تک پسند تھیں
کہ وہ علی الاصبح 5:30 بجے انہیں دیکھنے کے لیے جاگتے تھے کیونکہ ریکھا اس وقت چہل قدمی کے لیے جایا کرتی تھیں۔بالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ اس وقت ان کا یوگا سے کوئی واسطہ نہیں تھا چونکہ ریکھا یوگا سکھاتی تھیں اس لیے وہ اور دوست ان کی کلاس لینے پہنچ جاتے تھے
۔دوسری جانب ریکھا نے کہا کہ اس وقت سلمان نے اپنے گھر میں سب کو بتادیا تھا کہ میں بڑا ہوکر اس لڑکی سے شادی کروں گا جس پر اداکار نے کہا کہ شاید اس لیے میری شادی نہیں ہوئی، اس کے جواب میں ریکھا نے کہا کہ شاید میری شادی بھی اسی لیے ہی نہیں ہوئی۔