in

آٹے کی تقسیم کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان، حکومت کتنی رقم دے گی؟ جانئے

آٹے کی تقسیم کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان، حکومت کتنی رقم دے گی؟ جانئے

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مفت آٹا کی فراہمی کے پروگرام کی مانیٹرنگ کے لئے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔محسن نقوی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس اورماڈل بازار میں قائم مفت آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا اچانک دورہ کیا۔

محسن نقوی نے سنٹرز پر موجود مرد و خواتین کی شکایات سنیں اور انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں۔محسن نقوی نے مرد و خواتین کی تعداد کے لحاظ سے سنٹر زپرسہولتوں اور انتظامات میں کمی پر برہمی کا اظہارکیا اور سنٹرز پر رش اور بد نظمی پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کو فوری تبدیل کرنے کاحکم دیا۔محسن نقوی نے مزید حکم دیا کہ سنٹرز پرشہریوں کی تعداد کے مطابق سہولتیں اور انتظامات بڑھائے جائیں۔ محسن نقوی نے اپنی نگرانی میں خواتین اور مردوں میں آٹا تقسیم کرایا۔محسن نقوی نے خواتین سے قطار بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سنٹرز پر موجود تمام مرد و خواتین کو آٹا فراہم کیا جائے گا۔

شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہو گیا محسن نقوی نے آٹے کی تقسیم کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور شہریوں سے سنٹرز پر سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ خواتین نے محسن نقوی کو سنٹرز پر آٹا لینے کے حوالے سے مسائل بیان کئے۔محسن نقوی نے مسائل نوٹ کئے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے سنٹرز پر آٹے کی تقسیم کیلئے کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیااور آٹے کا معیار اور وزن بھی چیک کیا۔

محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی تقسیم کے لئے قائم سنٹرز پر کچھ ایشوز ہیں جنہیں حل کریں گے اور آٹے کی سپلائی کو مزید بہتر بنایا جا رہاہے۔سنٹرز پرجن مسائل کی نشاندہی ہوئی انہیں حل کریں گے۔ جن کے پیارے آٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر کے باعث جاں بحق ہوئے ان کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے مالی امداد دیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جو عورت آپ سے تعلق بنانے کے لیے تڑپ رہی ہوتی ہے اس میں یہ ایک نشانی ہوتی ہے۔۔

سلمان کس اداکارہ کو دیکھنے کیلئے صبح 5:30 بجے اٹھتے تھے؟اداکار نے شوکے دوران اعتراف کرلیا