بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف شرمناک اعزاز حاصل کر لیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف شرمناک اعزاز حاصل کر لیا۔۔۔کرکٹ مین تیزی آتے ہی اس مین کئی منفی ریکارد بھی بننا شروع ہو گئے ہیں۔ بھارت کے جارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین بار صفر پر آﺅٹ ہونے کا منفی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
سوریا کمار یادیو لیجنڈری بلےباز سچن ٹنڈولکر، ظہیر خان، ایشانت شرما، جسپریت بمراہ اور انیل کمبلے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں لگاتار تین صفر اسکور کرنے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز بن گئے، ون ڈے کرکٹ میں مسلسل سب سے زیادہ صفر کا عالمی ریکارڈ 4ہے،
چنئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49اووز میں 269رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی اننگز کینگروز کی سخت محنت کی بدولت 248رنز تک محدود رہی،ویرات کوہلی کی نصف سنچری رائیگاں گئی جبکہ ایڈم زمپا کی 4وکٹوں کی بدولت کینگروز نے بھارتی سورماں کو ہوم گراﺅنڈ پر عبرتناک شکست سے دوچار کیا،
سیریز میں شکست کے ساتھ ہی آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اس سیریز میں نو جوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے تاکہ ان کا اعتماد بڑھا یا جا سکے ،نئے تجربوں کے دوران بعض اوقات اس طرح کے رزلٹس آجاتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں الگ کنڈیشنز کے اندر میچز کھیل کر آرہے ہیں لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں ہے پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر ہمیں چیزوں کو دیکھنا ہو گا۔کپتان نے کہا کہ اس میچ میں ہماری باولنگ کافی اچھی رہی ، احسان اللہ ، زمان خان ، عماد وسیم نے بہت اچھی باولنگ کی ۔