حکومت نے تعطیل کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر 11 مارچ کو لاہور میں عام چھٹی کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 مارچ کو لاہور ضلع کی
حدود میں عام تعطیل ہوگی، عام تعطیل حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے،
اس روز لاہور کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔