in

دنیا سے رخصت ہو جانے والے اپنے پیاروں سے گفتگو کروانے والی ٹیکنالوجی متعارف ، یہ کیسے کام کرتی ہے؟ جانئے

دنیا سے رخصت ہو جانے والے اپنے پیاروں سے گفتگو کروانے والی ٹیکنالوجی متعارف ، یہ کیسے کام کرتی ہے؟ جانئے

امریکہ میں ایک نوجوان نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس ایک ایسا سسٹم بنا ڈالاجس کے ذریعے لوگ اپنے دنیا سے رخصت ہو جانے والے پیاروں سے گفتگو کر سکتے ہیں۔

دی سن کے مطابق اس نوجوان کا نام جیمز ولاہوس ہے جسے یہ سسٹم بنانے کا خیال اس وقت آیا جب اس کا والد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوا۔ کینسر آخری مرحلے کو پہنچ چکا تھا اور ڈاکٹروں نے جیمز کے والد کو چند مہینوں کا وقت دیا تھا۔

جیمز نے یہ تمام وقت اپنے والد کے ساتھ خوب باتیں کیں اور ان تمام باتوں کو ریکارڈ کرتا رہا۔ اس نے اپنے باپ سے اس کے بچپن، جوانی اور بڑھاپے کے قصے، تعلیم اور پیشہ وارانہ زندگی کی کہانیاں سنیں

اور پھر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ریکارڈنگ کو ایک روبوٹ میں بدل ڈالا۔جیمز کو اس سسٹم کی پروگرامنگ میں ایک سال کا وقت لگا اور اب یہ سسٹم صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی آئی اے کے پائلٹس نے استعفے دینا شروع کردیے

حکومت نے تعطیل کا اعلان کردیا