in

وہ گاڑیاں جن کے مالکان کو حکومت نے ایک ہفتے کی مہلت دیدی

وہ گاڑیاں جن کے مالکان کو حکومت نے ایک ہفتے کی مہلت دیدی

وزیراعلی سندھ نے ایکسائز پولیس اور ٹریفک پولیس کو اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی

۔ کراچی پولیس آفس پر حملے میں استعمال کی گئی گاڑی اوپن لیٹر پر تھی۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس نے

اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈان کا آغاز کردیا ۔ اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف شہر بھر میں کارروائیاں کی جائیں گی

۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی اور 3 ماہ کی جیل بھی ہو سکتی ہے، ان کی گاڑیاں بند اور بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا

۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ اوپن لیٹر پر چلائی جانے والی ہر قسم کی گاڑیوں جن میں ہیوی ٹریفک ، گاڑیاں اور موٹر سائیکل شامل ہیں ان کے خلاف کی جائے گی ، مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک شہری اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں کرواتے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انتہائی غربت میں اپنے کرئیر کا آغاز کیسے کیا ؟عاطف اسلم نے ترقی یافتہ زندگی کا نسخہ بتا دیا

بارکھان افسوناک واقعہ،گراں ناز کے بچوں کی عبدالرحمان کھیتران کے گھر میں موجودگی کی تصاویر سامنے آگئیں