in

شوبز میں تجربہ نہیں حسن دیکھا جاتا ہے۔۔ متھیرا کی بہن نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

شوبز میں تجربہ نہیں حسن دیکھا جاتا ہے۔۔ متھیرا کی بہن نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

اداکارہ متھیرا کی بہن روز محمد نے کہا ہے کہ شوبز میں تجربے کی بجائے رنگت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ اداکارہ روز محمد حال ہی میں اپنی بہن اداکارہ متھیرا کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اداکارہ نے انڈسٹری میں اپنے تجربے سے متعلق روز نے بتایا کہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں

گوری رنگت والی اداکاراؤں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ اداکارہ نے اس حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں کسی کردار کے لیے کالی رنگت درکار ہے

تو کسی گہری رنگت والے اداکار کو ہی کردار آفر کرنا چاہیے نہ کہ گوری رنگت والے اداکار کو بیس لگا کر یا میک اپ کر کے کالا کیا جائے اور پھر اُس سے کردار ادا کروایا جائے

۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبور علی بھی انڈسٹری میں رنگت کو لے کر پائے جانے والے تعصبانہ رویے پر ناراضی کا اظہار کرچکی ہیں۔صبور علی کاکہنا تھا کہ اگر آپ کا رنگ گورا ہے

تو آپ کو فوراً کسی ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا جائے گا اور اگر آپ کا رنگ گورا نہیں یا پھر میرے جیسا ہے تو آپ کو جدوجہد کرنی پڑے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمارٹ قبر متعارف پاکستانیو ں کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

انتہائی غربت میں اپنے کرئیر کا آغاز کیسے کیا ؟عاطف اسلم نے ترقی یافتہ زندگی کا نسخہ بتا دیا