in

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمارٹ قبر متعارف پاکستانیو ں کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمارٹ قبر متعارف پاکستانیو ں کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

آج کل دنیا میں نت نئے تجربات کئے جا رہے ہیں لوگ ماڈرن ہوتے جا رہے ہیں ہر کام مشینی ہو رہا ہے پہلے مٹی کی قبریں بنائی جاتی تھیں اور اُن پر کوئی نشانی لگا دی جاتی تھی جس سے قبر کی شناخت کرنے میں آسانی رہتی تھی مگر اب سمارٹ قبر کا دور آگیا ہے۔

پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ سمارٹ قبر متعارف کرا دی گئی ،یہ قبر کسی اور کی نہیں بلکہ انجہانی ڈاکٹر رتھ فاو کی ہے جس کے بار کوڈ کو سکین کر کے ان سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ کے ذریعے اس میں مدفن مردے کی زندگی کے بارے میں

معلومات حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔یہ پاکستان میں جزام کا علاج کرنے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاو کی قبر ہے جس پر ’بارکوڈ‘ لگایا گیا ہے۔اس بار کوڈ کو موبائل فون سے سکین کیا جاسکتا ہے،

یہ بار کورڈ سکین کرنے کے بعد اس تعارفی مواد کی جانب لے جائے گا جس پر ڈاکٹر روتھ فاوکی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر روتھ فاو کو جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی ‘پاکستان کی مدر ٹریسا’ قرار دیا جاتا تھا

اوران کو آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد گورا قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔ڈاکٹر روتھ فاو 1960 میں جرمنی سے پاکستان آئی تھیں، انہیں 1979 میں ہلال امتیاز اور 1989 میں ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیاتھا۔ڈاکٹر روتھ فاو کو 1988 میں پاکستانی شہریت دی گئی

، ان کی کوششوں کی بدولت پاکستان کو 1996 میں جذام سے پاک ملک قرار دیا گیاتھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی اداکارہ انعم فیاض نے شوبز چھوڑ دیا زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا اعلان

شوبز میں تجربہ نہیں حسن دیکھا جاتا ہے۔۔ متھیرا کی بہن نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا