in

توپ کا لائسنس

توپ کا لائسنس

اسلام آباد(نیوز زڈیسک) توپ کا لائسنس ، یہ بات سُن کر ہر کسی کو عجیب سا لگے گا کہ توپ کا لائسنس کس طرح کسی کو مل سکتا ہےَ؟ آج کورٹ میں ایک عجیب مقدمہ چل رہا تھا، ایک دیہاتی نے توپ کے لائسنس کیلئے درخواست دی تھی، اور یہ دیکھنے ہزاروں کی بھیڑ اور میڈیا کورٹ میں موجود تھے۔

جج دیہاتی سے: یہ تم نے توپ کے لائسنس کے لئے درخواست پورے ہوش و حواس میں دی ہے؟ دیہاتی : جی ہاں جج صاحبجج : کیا تم عدالت کو بتاؤ گے کہ یہ توپ تم کہاں اور کس پر چلانے والے ہو

۔دیہاتی : جج صاحب گزشتہ سال میں نے اپنے دیہی بینک میں 1 لاکھ روپے کے بے روزگار لون کیلئے درخواست دی، بینک والوں نے پوری جانچ پڑتال کے میرے لیئے10 ہزار روپے کا لون منظور کیااس کے بعد میری بہن کی شادی کے لیئے میں نے راشن سے 100 کلو شکر کے لئے درخواست کی

اور مجھے راشن سے صرف 10 کلو شکر ملی ابھی کچھ دن پہلے جب میری فصل شدید بارشوں کے نتیجہ میں آنے والے سیلاب میں ڈوب گئی تو پٹواری نے میرے لئے 50 ہزار روپے کا معاوضہ منظور کرنے کی بات کرکے گیا اور میرے اکاؤنٹ میں صرف 5 ہزار روپے ہی آئے۔

اس لئے اب میں سرکاری طریقہ کار کو بہت اچھے سے سمجھ گیا ہوں، مجھے تو بندر بھگانے کیلئے پستول کا لائسنس چاہیے تھا پر میں نے سوچا کی اگر میں پستول کے لائسنس کی درخواست کروں گا تومجھے کہیں آپ غلیل کا لائسنس ہی نہ دے دیں، اس لئے میں نے توپ کے لائسنس کی درخواست دی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے سے بھی مہنگا پھل جسے عربی شوق سے کھاتے ہیں قیمت اور فائدے سن کر آپ سر پکڑ لیں گے

عربی خاتون کا انوکھا کام