خوبصورت ترین دادی، نوجوان لڑکے کس قسم کے میسجز کرتے ہیں؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برازیل سے تعلق رکھنے والی آندریا سن شائن دادی ہونے کے باوجود انتہائی فٹ اور خوبصورت ہیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق وہ لندن میں مقیم ہیں اور “فٹنس گرینی” کے نام سے مشہور ہیں ۔ ان کی عمر 53 سال ہے۔
اور ان کے حسن پر صرف ان کے ہم عمر ہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکے بھی فدا ہیں۔ آندریا کے مطابق انہیں روزانہ 50 سے زیادہ نوجوان لڑکوں کے انسٹاگرام پر پیغامات آتے ہیں۔ انہوں نے ایک میسج بھی شیئر کیا جس میں ایک نوجوان انہیں ڈنر پر لے جانے کی پیشکش کرتا ہوا نظر آتا ہے۔
آندریا کے انسٹاگرام پر دو لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں اور وہ باقاعدگی سے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ کی لگژری بیڈنگ کولیکشن پیزونا لیننز کی طرف سے حال ہی میں ایک سروے کیا گیا ہے جس میں خواتین سے سوال پوچھا گیا کہ جسمانی تعلق کے اعتبار سے انہیں اپنے پارٹنر کی سب سے بری بات کیا لگتی ہے؟ خواتین کی اکثریت نے اس سوال کا ایسا جواب دیا کہ کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہو گا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق حیران کن طور پر 81فیصد خواتین نے کہا کہ وہ ایسے مردوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنا قطعاً پسند نہیں کرتیں، جن کے بستر کی چادر میلی کچیلی ہو۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ بستر کی گندی چادر دیکھ کر ان کا موڈ یکسر بدل جاتا ہے اور وہ اس چیز کو قطعاً نظرانداز نہیں کر سکتیں۔دوسرے نمبر پر 77فیصد خواتین نے گندے بیڈروم اور تیسرے نمبر پر 58فیصد نے بیڈ روم میں اشیاءادھر ادھر بکھری پڑی ہونے کو ناپسندیدہ قرار دیا۔