in

مرنے سے قبل ایک ایسا خواب جو تقریباً ہر انسان ضرور دیکھتا ہے، موت کا اشارہ ثابت ہوسکتا ہے، ماہرین مزید کیا کہتے ہیں؟

مرنے سے قبل ایک ایسا خواب جو تقریباً ہر انسان ضرور دیکھتا ہے، موت کا اشارہ ثابت ہوسکتا ہے، ماہرین مزید کیا کہتے ہیں؟

نیویارک کے ایک 88 سالہ شخص نے مرنے سے قبل اپنے عزیز و اقارب کو اپنے ایک خواب کے متعلق بتایا جس میں اس نے اپنی ماں کو دیکھا جو اس سے کہہ رہی تھی کہ سب ٹھیک ہے تم ایک اچھے بچے ہو، مجھے تم سے محبت ہے اس خواب کو دیکھنے کے کچھ عرصے بعد اس کا انتقال ہو گیا۔

موت کا ایک وقت متعین ہے لیکن ہم میں سے کوئی نہیں جانتا ہے کہ اس کی موت کب اور کس طرح ہو گی ۔ موت کے وقت کے متعلق جاننا سائنسدانوں کے لیے ایک سب سے بڑا سوال ہے جس کا جواب وہ اب تک حاصل نہیں کر سکے ہیں ۔ مگر کچھ ایسی علامات کے بارے میں ضرور جان پائے ہیں جو کہ مرنے سے کچھ عرصے قبل زیادہ تر انسانوں میں ایک جیسی ہوتی تھیں-

مرنے سے قبل کی علامت پر تحقیق: اس حوالے سے جرنل آف پالیٹو کی ایک تحقیق کے مطابق ، ماہرین نے ایک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں جہاں پر زیادہ تر مریض قریب المرگ تھے ، ایسے چار سو مریضوں پر تحقیق کی اور ان کو نظر آنے والے خوابوں اور ان کے ساتھ ہونے والے واقعات کی جانچ کی- ماہرین نے ان مریضوں سے بات کر کے ان کے خوابوں اور ان کے محسوسات کے حوالے سے ایک ڈیٹا جمع کیا اور اس کے بعد ان کی موت کے وقت کے ساتھ ان کا تعین کیا تو ان پر ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ

88 فی صد مریضوں نے مرنے سے قبل ایک جیسا خواب دیکھا۔ مرنے سے قبل دیکھا جانے والا خواب: 88 فی صد مریضوں کے مطابق مرنے سے قبل انہوں نے خواب میں خود کو مرا ہوا دیکھا یا پھر خود کو موت کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جب کہ کچھ مریض ایسے تھے جن کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے خواب میں اپنے مرے ہوئے قریبی عزیز و اقارب کو بھی دیکھا-

خواب کے اثرات: مریضوں کا یہ ماننا تھا کہ اس خواب کو دیکھ کر وہ کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہیں ہوئے بلکہ اس خواب کو دیکھ کر ان کے اندر ایک اطمینان اور سکون کی کیفیت پیدا ہوئی ۔ جس سے یہ مطلب بھی اخذ کیا جا سکتا ہے کہ کوئی قوت ان افراد کو مرنے سے ‍قبل تیار کر رہی ہوتی ہے- موت سے قبل نظر آنے والا یہ خواب ماہرین کے مطابق موت کی پیشن گوئی ہو سکتی ہے لیکن اس حوالے سے وہ اب تک حتمی طور پر کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر داخلہ سمیت کئی افراد ہلاک

امیر ترین افراد کی دولت میں یومیہ کتنا اضافہ ہو رہا ہے ؟ سن کر آپ حیران رہ جائیں