برطانیہ میں موجود پاکستانی نژاد لڑکی کے گرتے بال لاکھوں پاﺅنڈز کمانے کا ذریعہ بن گئے!!! مگر کیسے؟ انتہائی حیران کن کہانی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد لڑکی کے بال گرنے شروع ہو گئے، جس پر اس نے بالوں کے تیل کی ایک خاندانی ترکیب آزمائی، جس سے اس کے بال گرنا بند ہو گئے۔ لڑکی نے اس تیل کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دی اور آج وہ اس کاروبار سے لاکھوں روپے
کما رہے ہیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق یہ لڑکی 32سالہ نوشین چوہدری ہیں جنہوں نے بتایا کہ وہ 27سال کی تھیں جب ان کے بال بہت گرنے لگے۔لند ن کی رہائشی نوشین چوہدری کا کہنا تھا کہ ”میرے بال اتنے زیادہ گرنے لگے کہ میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی
۔ ہماری فیملی میں گرتے بالوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تیل تیار کیا جاتا تھا۔ میں نے ہر حربہ آزمانے کے بعد اس تیل کو بھی ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا اور اس تیل کے ایسے نتائج سامنے آئے کہ میں حیران رہ گئی۔“
نوشین نے بتایا کہ ”میں نے بالوں کے تیل کی اس حیران کن ترکیب کو کاروبار میں بدلنے کا سوچا اورستمبر 2020ءمیں ’نوشین ہیئرآئل‘ کے نام سے برانڈ لانچ کر دیا۔مجھے کاروبار کا کوئی تجربہ بھی نہیں تھا اور میرے پاس کوئی زیادہ سرمایہ کاری بھی نہیں تھی۔ میں نے اپنے پاس جمع شدہ 700پاﺅنڈز سے خام اجزاءخریدے اور تیل بنا کر انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فروخت کرنا شروع کر دیا۔
“رپورٹ کے مطابق نوشین چوہدری کا تیار کردہ یہ ہیئر آئل اس قدر مقبول ہوا کہ محض ڈیڑھ سال کے عرصے میں ہی اس کے برانڈ کا ٹرن اوور 20لاکھ پاﺅنڈ سے تجاوز کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ نوشین ہیئر آئل کی 100ملی لیٹر کی بوتل کی قیمت 33پاﺅنڈ (تقریباً 8ہزار 839روپے) اور 300ملی لیٹر بوتل کی قیمت 92پاﺅنڈ (تقریباً 24ہزار 643روپے ) ہے۔