میٹرو میں لڑکی نے لڑکے کی سرعام پٹائی کر دی!! وجہ چھیڑ چھاڑ نہیں بلکہ کیا نکلی؟
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی میٹروٹرین میں ایک لڑکی نے اپنی معروف برانڈ ’زارا‘ کی شرٹ کو نقلی کہنے پر لڑکے کی پٹائی کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اس واقعے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں لڑکے لڑکی کی گفتگو سے
ظاہر ہوتا ہے کہ شاید وہ باہم تعلق میں ہیں۔ لڑکی نے زارا کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے جسے لڑکا نقلی کہہ دیتا ہے۔لڑکی کہتی ہے کہ ’میں نے 1ہزار روپے کی زارا سے لی ہے۔‘ تاہم لڑکا کہتا ہے کہ ’ڈیڑھ سو روپے والی لگ رہی ہے۔‘اس پر لڑکی غصے میں آ جاتی ہے اور اسے مکے اور گھونسے مارنے لگتی ہے
۔ لڑکی نے ہاتھ میں کچھ شاپنگ بیگ اٹھا رکھے ہوتے ہیں، ان سے بھی لڑکے کو مارتی ہے۔درمیان میں ایک دوبار لڑکا بھی لڑکی کو تھپڑ رسید کر دیتا ہے
۔ لڑکی لڑکے سے ایک موقع پر کہتی ہے کہ ”تم گھر پہنچ لو، پھر دیکھتی ہوں تمہیں۔“یہ کہتے ہوئے 49سیکنڈ کی اس ویڈیو میں لڑکا لڑکی کا سٹیشن آ جاتا ہے اور دونوں
ٹرین سے اتر جاتے ہیں۔دونوں کی یہ ویڈیو کسی ساتھی مسافر نے بنا کر پوسٹ کی جس پر ذیلی ٹویٹس میں لوگ بھانت بھانت کے جملے چست کر رہے ہیں۔
مانیا ورما نے لکھا ہے کہ ”سنگل رہیں، سیف رہیں۔“ راجن بروسلی نامی صارف نے لکھا ہے کہ ”جب لڑکا مارے تو قومی خبر اور جب لڑکی مارے تو انٹرٹینمنٹ۔“