’سوچنا بھی منع ہے‘ فاسٹ بولر نے کپتان کے حق میں کیا گیا ’ٹوئٹ‘ ڈیلیٹ کیوں کیا ؟ وجہ سامنے آگئی
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے حق میں کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا ہے
۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کے پوچھنے پر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ سے متعلق لاعلمی ظاہر کی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد شاہین نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’بابر اعظم پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہیں۔
فاسٹ بولر نے مزید لکھا تھا کہ ’وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا، کچھ اور سوچنا بھی منع ہے کا انہوں نے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔‘