چائے نہ ملنے پر کچھ افراد کو سردرد کیوں ہوتا ہے؟سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سب دنگ رہ جائیں
سلام آباد(ویب ڈیسک) کیا آپ چائے پینا پسند کرتے ہیں تو کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ کسی دن اس گرم مشروب کے نہ ملنے سے سردرد کیوں ہونے لگتا ہے؟ جی ہاں واقعی یہ حقیقت ہے کہ چائے یا کافی پینے کے عادی افراد کو اگر ان کی پسند کا مشروب دستیاب نہ ہو توانہیں سردرد کا سامنا ہوتا ہے۔
اس کا تجربہ متعدد افراد کو ہوتا ہے خاص طور پر اس وقت جب چائے پینا معمولات زندگی کا اہم حصہ ہو۔ اس کے پیچھے چھپی وجہ کافی سادہ ہے اور وہ ہے کیفین۔ اگر آپ چائے یا کافی پینے کے عادی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جسم کو کیفین کی عادت ہوگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر آپ دن بھر چائے کے کئی کپ پینے کے عادی ہیں تو اس مشروب سے دوری کے باعث سردرد کا سامنا ہوسکتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کافی کے شوقین افراد کو ہوتا ہے۔ کیفین سے دماغ کے اردگرد موجود خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور جب کسی وجہ سے کیفین سے دوری اختیار کرنا پڑے تو یہ شریانیں پھر پھیل جاتی ہیں
جس سے سردرد کا احساس ہوتا ہے۔ یعنی ہمارا جسم بہت آسانی سے کیفین کے اثرات کا عادی ہوجاتا ہے اور جب یہ جز جسم کو نہیں ملتا تو کسی لت کو چھوڑنے جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔ سردرد اس کی ایک علامت ہے اور اس کا سامنا ان افراد کو بھی ہوسکتا ہے جو دن بھر میں محض ایک کپ چائے یا کافی پینے کے عادی ہوں۔ اس طرح کی تکلیف میں عام درد کش دوا کا استعمال سردرد سے نجات دلا سکتا ہے۔
اگر آپ چائے یا کافی پینے کی عادت ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو اچانک ان مشروبات سے دوری اختیار مت کریں بلکہ بتدریج کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ روزانہ 2 کپ چائے پیتے ہیں تو اس کو ایک کپ کریں اور کچھ دن بعد استعمال ترک کریں۔ سر کی مالش، پانی کے زیادہ استعمال، مناسب نیند اور اچھی غذا سے بھی اس حوالے سے مدد مل سکتی ہے۔