بڑا دھچکا ، قومی کرکٹر کے اوپر مکمل طور پابندی عائد کر دی گئی ۔۔
ملتان سلطان اور خیبرپختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ آصف آفریدی کو فلحال عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے
، اگر ان پر الزامات ثابت ہوتے ہیں ، تو ان پر مستقل پابندی لگ سکتی ہے تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک ، آصف آفریدی کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
آصف آفریدی کو منگل کے روز کوڈ کے آرٹیکل 2.4 کے تحت دو خلاف ورزیوں پر نوٹس آف چارج جاری کیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے،
کہ آصف آفریدی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں منتخب ہوئے تھے ، تاہم انہیں ڈیبیو کا موقع نہیں ملا۔.
پی سی بی کی طرف سے ایسی پابندیاں پہلے بھی کئی قومی کرکٹرز پر لگ چکی ہیں ۔ جس میں سر فہرست کامران اکمل ہیں ۔ جنہں بورڈ کی طرف سے کئی بار سزا سنائی گئی تھی