in

مولانا طارق جمیل بھی بولے بغیر نہ رہ سکے ،

مولانا طارق جمیل بھی بولے بغیر نہ رہ سکے ،

پاکستان
اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں حکمران پائی پائی کے جوابدہ ہیں۔ ایک انٹرویومیں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ریاست مدینہ کا سفر الفاظ سے پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو بیڑا اٹھانا پڑے گا، تحائف منصب کو ملتے ہیں

ذات کو نہیں۔معروف عالم دین نے کہا کہ ریاست مدینہ میں حکمران پائی پائی کے جوابدہ ہیں، مدینہ میں تحفے بیت المال میں جمع ہوتے تھے دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے نظام کی تبدیلی کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ نالائق حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا۔ پچھلے چار ماہ میں غیر ملکی قرضہ میں بارہ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کے حکم پر روپیہ کی قدر میں مسلسل کمی کی جارہی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہے۔ حکومت نے معیشت کا بیڑہ ڈبو دیا اب نظریہ کی جڑیں اکھاڑنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ مودی کو کشمیر سرنڈر کرنے والوں سے قوم حساب چْکتا کرے گی۔ وزیراعظم بتائیں کشمیر پر ہفتہ وار احتجاج کا کیا ہوا۔ وزیراعظم نے ہربات پر یوٹرن لیا،کاش وہ آٹا، چینی، گھی، دالوں کی قیمتوں پر بھی یوٹرن لے لیتے شایدغریب عوام کا بھلا ہو جاتااور ان کی گری ہوئی ساکھ میں کچھ بحالی آتی۔ غریب کا چولھا ٹھنڈا اور پیٹ خالی ہے، قوم دن رات اس وقت کو کوس رہی ہے جب پی ٹی آئی اقتدار میں آئی۔ وزیروں اور مشیروں کی ظفر موج مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں بدعنوانی بڑھی، بیڈ گورننس کی تاریخ رقم ہوئی۔ غربت، بے روزگاری نے گھر گھر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ قوم کو عذاب سے نجات دلائیں گے۔ پاکستان کی منزل اسلامی جمہوری انقلاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب، ضلعی ذمہ داران سے ملاقات، دیر بالا میں کارکنان جماعت اسلامی اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے معیشت میں بہتری کے اعدادوشمار کو پاکستان کے سبھی آزاد معاشی ماہرین فریب قرار دے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف ایک سیاسی ادارہ ہے جو عالمی طاقتوں کے اشاروں پر اپنا ایجنڈا واضح کرتا ہے۔ یہ ریکارڈ پر ہے جو بھی حکومت اس سے قرضہ لیتی ہے اس کی معیشت کو بہتر قرار دے دیا جاتا ہے لیکن کچھ عرصہ بعد پتا چلتا ہے کہ حقیقت میں ملک تباہ ہوچکا ہے۔ ماضی میں جتنے بھی پروگرام اپنائے گئے اس کا رزلٹ سب کے سامنے ہے۔ غریب قوم حکمرانوں کی عیاشیوں کی سزا بھگت رہی ہے۔ پی ٹی آئی تبدیلی کے نام پر تباہی لائی

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قبل از وقت سردی کیلئے ہو جائیں تیار، ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے، پیشنگوئی کر دی گئی

توبہ، استغفراللہ،وہ عورتیںجن کی نماز ہرگزقبول نہیں ہوتی،سبق آموز تحریر