in

قبل از وقت سردی کیلئے ہو جائیں تیار، ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے، پیشنگوئی کر دی گئی

قبل از وقت سردی کیلئے ہو جائیں تیار، ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے، پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قبل از وقت سردی کیلئے تیار ہو جائیں، گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں، آندھی و ژالہ باری ہو گی، شدید موسم کے حوالے سے الرٹ جاری، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی

علاقوں میں جمعہ 22 اکتوبر سے اتوار 24 اکتوبر تک موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ناصرف موسلادھار بارشیں بلکہ آندھی طوفان کیساتھ ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور لاہور کے علاقے بارشوں اور ژالہ باری کے اس سلسلے کی زد میں آئیں گے۔بارشوں کے اس سلسلے کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ کسانوں کو بھی تشویش ناک خبر سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آندھی و ژالہ باری سے فصلوں کی کٹائی والے علاقے بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہاں واضح رہے کہ ملک کے کئی شمالی علاقوں میں موسم سرما کی آمد ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہو چکا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی 18 سالہ لڑکی کے 12شوہر ، 12 شوہروں کو کیسے وقت دیتی ہے ؟ پاکستانی مرد ہکا بکا

مولانا طارق جمیل بھی بولے بغیر نہ رہ سکے ،