ہاتھوں اور پیروں کا رنگ گورا کرنے کے لئے کریموں اور سیرم کا استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ آلو کی بلیچنگ خصوصیت کو استعمال کیا جائے اور اس کے ذریعے بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے رنگ گورا کیا جائے۔
تو چلیں آج جانیں آلو سے رنگ گورا کرنے کا آسان طریقہ جس کو پندرہ منٹ جلد پر لگائیں اور سوکھنے پر پانی سے دھو لیں۔
یہ کرے آپ کی رنگت گوری اور چمکدار بھی ہوجائے گی اور ساتھ ہی ہاتھوں پیروں پر موجود نشانات بھی دور ہوجائیں گے۔
٭ ایک آلو کاٹ کر اس کا رس نکال لیں ۔ پھر اس میں بیسن اور ہلدی ڈال کر پیسٹ بناکر ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں اور مساج کرتی رہیں۔
٭ پندرہ منٹ سوکھ جائے تو جلد کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ٭ آلو کے رس میں کچا دودھ، کھانے کا سوڈا اور تھوڑا سا نمک ڈال کر پیسٹ بنائیں اور جلد پر لگا لیں۔
یہ آلو سے رنگ گورا کرنے کا بہت مفید طریقہ ہے مگر اس کا روزانہ استعمال ہی بہتر نتائج دے سکتا ہے۔