پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل کھیلنے میلبورن پہنچی تو شائقین کرکٹ نے ان کے ساتھ کیا کام کیا ؟ حیران کن ویڈیوز سامنے آگئیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل کھیلنے میلبورن پہنچی تو شائقین کرکٹ نے ان کے ساتھ کیا کام کیا ؟ حیران کن ویڈیوز سامنے آگئیں ۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے میدان میں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم فائنل کھیلنے کیلئے میلبورن پہنچ چکی ہے ۔
پی سی بی نے سڈنی سے میلبورن کے مکمل سفر کی ویڈیو شیئر کر دی ۔ ویڈیو کے آغاز میں کھلاڑیوں کو ہوٹل سے بسوں میں سوار ہوتے اور پھر سڈنی ائیرپورٹ پہنچنے پر بسوں سے اترتے دکھایا گیا ہے ۔ کھلاڑیوں نے سڈنی ائیرپورٹ پر سیلفیاں بھی بنائیں جبکہ مداحوں کیساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔
اس کے بعد سڈنی سے جہاز اڑتا دکھایا گیا جو میلبورن میں لینڈ کر رہا ہے ، کھلاڑیوں نے یہاں بھی مداحوں کے ساتھ سیفلیاں بنائیں ۔ دوسری جانب بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان سے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ دیکھ کر رہا نہ گیا اور انہوں نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دونوں اوپنرز نے 100 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی جس پر عرفان پٹھان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘رضوان اور بابر اپنی ٹیم کے لیے صحیح وقت پر فارم میں آئے’۔عرفان پٹھان سمیت متعدد شخصیات بابر اور رضوان کو سراہ رہے ہیں۔ جبکہ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے ورلڈکپ جیتنے کی صورت میں مذاقاً بابراعظم کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کےمطابق بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میچ سے قبل سنیل گواسکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بطور مذاق کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیت گیا تو وہ 2048 میں مطلب آج سے ٹھیک 26 سال بعد پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے ۔