نواز شریف کے ’انگریز پڑوسی‘ رونے پر مجبور! وجہ کیا نکلی؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر نواز شریف کے پڑوسیوں کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے رونے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن نواز شریف کےاپارٹمنٹ کے باہر موجود ہیں۔
جبکہ ایک انگریز خاتون تقریباً روتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ آپ لوگ یہاں ہر دوسرے روز کیوں ہوتے ہیں،ہم سو نہیں سکتے ، ہمارے پاس آرام کرنے کیلئے صرف ایک اتوار کا روز ہوتا ہے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکن خاتون سے معذرت بھی کرتے دوسری جانب نامور صحافی انصار عباسی اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ معلوم ہوا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر 20؍ نومبر کے قریب ہوجائے گا۔
فیصلہ ہوچکا ہے اور ایک قابل بھروسہ ذریعے کے مطابق اس مرتبہ سینیارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔ ذریعے نے اُس لیفٹیننٹ جنرل کا نام بھی بتایا جسے فور اسٹار جرنیل بنایا جائے گا اور آرمی چیف لگایا جائے گا لیکن معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے یہ اخبار یہ نام سامنے نہیں لاسکتا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے باضابطہ طور پر دفاعی حکام سے ایک دو دن میں رابطہ کیا جائے گا تاکہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدوں پر تقرری کیلئے کارروائی کا آغاز کیا جاسکے۔دفاعی حکام اس کے بعد سینئر ترین تھری اسٹار جرنیلوں کے ناموں کی فہرست (پینل) ایک سمری کے ذریعے مجاز اتھارٹی یعنی وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کریں گے تاکہ مذکورہ عہدوں پر تقرر کیا جا سکے۔
ذریعے نے کہا کہ وزیراعظم آفس کو 18؍ یا 19؍ تاریخ تک سمری موصول ہو جائے گی جس کے بعد چیف ایگزیکٹو دونوں عہدوں پر تقرری کر دیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ زبانی کلامی معاملات پر متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت ہوگئی ہے۔