in

شرجیل خان کے کیرئیر کو برباد کرنےکا ذمہ دار کون سا آدمی ہے ؟ محمد عامر نے نام بتا کر سب کو حیران کر دیا

شرجیل خان کے کیرئیر کو برباد کرنےکا ذمہ دار کون سا آدمی ہے ؟ محمد عامر نے نام بتا کر سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین ہٹر شرجیل خان بہترین پرفارمنس کے باوجود بھی قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔ بھر پور احتجاج اور شرجیل کی ٹیم میں واپسی پر آواز اٹھانے کے باوجود بھی انھیں قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر محمد عامر نے شرجیل خان کے کیریئر کو خراب کرنے کا ذمہ دار چیف سلیکٹر محمد وسیم کو قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ شرجیل ہمیشہ ہی بے قصور رہا ہے اور پاکستان کے لیے اس کی یادگار پرفارمنس رہی ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کا کیریئر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے تباہ و برباد کیا ہے اپنی انا کو قائم رکھنے کے لیے انہوں نے شرجیل جیسے اِن فارم کھلاڑی کو اسکواڈ میں کبھی شامل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بورڈ کو ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کا کیریئر بگاڑنا اچھی طرح سے آتا ہے، شرجیل کا ریکارڈ آسٹریلیا میں بہت اچھا ہے اسکو موقع ملنا چاہئے تھا۔

دوسری جانب این این ایس نیوز! سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے شعیب ملک دباؤ کا سامنا کرنا جانتے ہیں اس لیے انہیں کپتان ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور شعیب ملک اس وقت ٹیم کی ضرورت ہیں۔انہیں سنگلز لینے کا پتا ہے اور فٹنس بھی بہترین ہے،

ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ ان کی بال پر آنکھ پہلے جیسی نہیں رہی، انہوں نے ابوظہبی میں لاہور قلندرز کیخلاف جس طرح کی اننگز کھیلی وہ سب کے سامنے ہے، اگر کسی کو ان کی نظر میں مسئلہ نظر آرہا ہے تو آئی ٹیسٹ لے لیں۔عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انگلش کھلاڑی نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا

نواز شریف کے ’انگریز پڑوسی‘ رونے پر مجبور! وجہ کیا نکلی؟