in

جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر کے خاوند اور فیملی کا بیان سامنے آگیا۔

خاوند صدف نعیم نے بتایا کہ بچوں نے اپنی والدہ کو آج چینل کی ڈیوٹی پر جانے سے روکا تھا۔انہوں نے کہا کہ بچوں نے

صدف سے کہا کہ ’امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں، جس پر اُس نے جواب دیا کہ آج جانا ضروری ہے کیونکہ ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے۔‘صدف نعیم کے خاوند نے بھی بتایا کہ ہماری ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے،

بیٹی ہی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا کہ جاں بحق خاتون رپورٹر امی لگتی ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر کے 2 بچے ہیں

۔ذرائع کے مطابق بیٹی کی عمر 21 سال اور بیٹے کی عمر 15 سال ہے، خاتون تین بہنوں اور ایک بھائی میں دوسرے نمبر پر تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان غربت کی فہرست میں بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے

افغانیوں کے پاس جتنا بھی پاکستانی روپیہ موجود ہے وہ انہیں غیرملکی کرنسی میں منتقل کرکے لے جارہے ہیں، تہلکہ خیز انکشافات