in

پنجاب میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت،قوم کےلیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت،قوم کےلیے خوشی کی خبرآگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پنجاب میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق او جی ڈی سی ایل کو تیل و گیس کے یہ ذخائر اٹک کے قریب واقع توت ڈیپ 1۔ کنویں سے ملے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے توت ڈیپ 1۔ کنویں کی کھدائی کا آغاز25دسمبر 2020ءکو کیا تھا، یہاں توبرا فارمیشن میں 5ہزار 545میٹر تک کامیابی کے ساتھ کھدائی کی گئی۔ اوپن ہول لاگ کے اعدادوشمار کی بنیاد پر لاک ہارٹ فارمیشن کے مطابق یہاں سے 64/32چوک سائز، 600پاؤنڈ فی مربع انچ(پی ایس آئی) اور ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر سے 882بیرل خام تیل یومیہ اور 0.93ملین مکعب سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان ذخائر میں موجود تیل کی اس قدر مقدار پوٹھوہار بیس کے علاقے میں مزید ذخائر کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ او جی ڈی سی ایل ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں میں سرفہرست ہونے کی وجہ سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے ملک کے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں خاطرخواہ اضافہ ہو گااور ملک کی توانائی کی طلب و رسد میں فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکار نصیر الدین شاہ کو کیوں لگا عرفان خان کی موت قریب ہے، عرفان خان نے موت سے پہلے کیا بتایا تھا؟وہ خواب میں کیسے دیکھتا تھا؟تہلکہ خیز انکشفات

کیا واقعی ثاقب نثار عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں