”لڑکیوں کو یہاں سے بھیجیں ہماری بے عزتی ہو رہی ہے “ جنرل فیض حمید کی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں بنائی گئی ویڈیو وائرل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کور کمانڈر بہاولپور جنرل فیض حمید کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ آرمی ٹریننگ سٹاف کی ڈانٹ ڈپٹ کھا رہے
ہیں ، یہ دراصل پرانے دور کو یاد کرنے کا ایک بہانہ تھا ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل فیض حمید نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ہونے والی ” ری یونین “ میں شرکت کی ۔
جہاں انہوں نے اپنے دیگر بیچ میٹس کے ساتھ مل کر پرانے دنوں کی یاد تازہ کی اور سٹاف سے اسی طرح مشق لی جیسا کہ وہ کبھی اپنے 76 ویں لانگ کورس کے دوران کیا کرتے تھے ۔
اس مشق کے دوران جنرل فیض حمید کے کھڑے ہونے پر سٹاف نے اعتراض کیا جس پر ان کی کلاس ہوئی ، جنرل فیض حمید نے کہا کہ لیڈیز کو یہاں سے بھیج دیں ہماری بے عزتی ہو رہی ہے ،
اس وقت وہاں پر کچھ خواتین تصاویر بنانے میں مصروف تھیں۔یاد رہے کہ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہیں ۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میدان مار لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 24 کے
تمام 384 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق عمران خان نے 78 ہزار 589 ووٹ حاصل کیے ہیں، ان کے مد مقابل عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ایمل ولی خان 68 ہزار 356 ووٹ لے سکے۔
عمران خان کا اس حلقے میں جیت کا مارجن 10 ہزار 233 ووٹ رہا۔ خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست سے پی ٹی آئی کے فضل محمد خان نے 83 ہزار 495 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی ۔