پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے، بہت جلد اچھی خبریں ملیں گی، عون چوہدری
لندن(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری نے کہاہے
کہ پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے، بہت جلد آپ کو اچھی خبریں ملیں گی۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات نواز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں
سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ آج کچھ نہ ہی پوچھیں، دعا گو ہیں
نواز شریف جلد پاکستان آئیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت نواز شریف کی
ضرورت ہے۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے ہی وزن سے گرے گی۔