in

جڑانوالہ کی مہوش اور فیصل آباد کے بلال کی فیس بک پر دوستی

جڑانوالہ کی مہوش اور فیصل آباد کے بلال کی فیس بک پر دوستی

فیس بک کے ذریعے آج کل شادیاں زوروں پر ہیں لیکن فیصل آباد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ آپ کی آنکھیں بھی بھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ۔روزنامہ خبریں کے مطابق جڑانوالہ کینال روڈ کی رہائشی 28سالہ مہوش کی فیس بک پر فیصل آباد علی ہاﺅسنگ کالونی کے رہائشی نوجوان بلال سے دوستی ہو گئی۔ دونوں پیار

و محبت کی پتنگیں بڑھاتے ہوئے شادی کرنے کا وعدہ کرتے رہے۔اس دوران نوجوان اپنی محبوبہ کی اپنی والدہ رضیہ سے بھی فیس بک پر بات کرواتا رہا۔شادی کا وعدہ کرنے پر مہوش گزشتہ روز گھر سے فرار ہو کر اپنے محبوب بلال کے گھر علی ہاﺅسنگ کالونی پہنچ گئی ۔ تو اس کے عاشق اور گھر والوں نے بے وفائی کرتے ہوئے اس کو قبول کرنے اور پہچاننے سے ہی انکار کر دیا اور اس پر ڈا کوﺅں کی سر غنہ ہونے کا الزام عائد کر دیا۔ اس کو مار پیٹ کا نشانہ بنانے لگے تو لڑکی نے بھاگ کر خود کو کمرے میں بند کر لیا تو اہل خانہ نے کال کر کے پولیس کو بلوا لیا۔ پولیس لڑکی اور لڑکے والوں کو چوکی گلفشاں لے گئی اور مہوش نے ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار اور چوکی انچارج کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا مگر بلال اور اس کے والدین کے مہوش کو قبول کرنے کے انکار پر اس کی رضا مندی سے اس کے والد مقصود بلوایا جس پر لڑکی مہوش کو اس کے والد مقصود، یوسی چیئرمین رانا سعید اور دیگر معززین کے سپرد کر دیا۔ جو لڑکی کو لےکر جڑانوالہ اپنے گھر روانہ ہو گئے۔جیسےہی یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تاریخی واقعہ کے ساتھ پاکستانیوں کے لیے سبق آموز تحریر

بد ترین معاشی بحران کے شکار افغانستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟ حیران کن انکشاف