in

تاریخی واقعہ کے ساتھ پاکستانیوں کے لیے سبق آموز تحریر

تاریخی واقعہ کے ساتھ پاکستانیوں کے لیے سبق آموز تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) نامور صحافی مظہر برلاس اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت علی ؓ فرماتے ہیں ’’انصاف کرو ورنہ یاد رکھنا کہ حضرت صالحؑ کی اونٹنی کو زندگی سے محروم کرنے والے صرف چار تھے مگر پوری قوم غرق ہو گئی کیونکہ باقیوں کا جرم صرف خاموش رہنا تھا‘‘۔

خدائے لم یزل کا شکر گزار ہوں کہ کبھی ناانصافیوں پر چپ نہیں رہا، کسی نہ کسی صورت احتجاج ضرور کیا ہے، ہر ناانصافی پر صدائے احتجاج ضرور بلند کی ہے، خواہ یہ ناانصافی، انصاف فراہم کرنے والوں ہی کی جانب سے کیوں نہ ہو۔ آپ کو یاد ہوگا جب سپریم کورٹ کے ایک چیف جسٹس کے صاحبزادے کے ’’لچھن‘‘ سامنے آئے تو یہ صفحات گواہ ہیں کہ میری طرف سے خاموشی کا مظاہرہ نہیں ہوا تھا بلکہ برملا اقرار کرتا ہوں کہ میری زندگی میں اگر کوئی کاش ہے تو بس یہی کہ میں ایک ایسی تحریک کا حصہ بنا جو انصاف کے لئے تھی۔برادر بزرگ چودھری اعتزاز احسن اس تحریک میں بڑے سرگرم تھے، ہم نے ڈنڈے کھا لئے مگر وہ شخص جب بحال ہوا تو اس نے پوری قوم کو مایوس کیا، وہ صاحب بال لہرا کے تقریریں کرتے تھے بعد ازاں انہیں بھی افسوس کے آنگن میں بیٹھنا پڑا۔ پچھلے دنوں پروٹوکول کی محتاجی میں رہنے والے اس چیف جسٹس کے ایک رشتے دار کو لوگوں نے قبرستان میں دفن نہیں ہونے دیا کیونکہ انہوں نے دولت کی ہوس میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا، ظلم کیا، ناانصافی کی، یہاں سب فرعونی لہجے خاک کا رزق بن جاتے ہیں مگر لوگ سوچتے نہیں۔ افتخار چودھری نے پاکستان کے عدالتی سربراہ کے طور پر اتنی غلط روایات قائم کیں کہ اس کے بعد ابھی تک عدالتوں کا ماحول سدھر نہیں سکا۔ آئے روز عدالتوں میں بدامنی اور زدوکوب کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں، ہمارے وکلاء بھائی ماتحت عدالتوں کو تالے بھی لگا دیتے ہیں، بعض تو ماتحت عدالتوں کے ججوں کی توہین ہی کر ڈالتے ہیں مگر انصاف کے نظام میں یہ عجیب انصاف ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججوں کے سلسلے میں توہینِ عدالت کا قانون جاگ جاتا ہے مگر ماتحت عدالتوں کے ججوں کے ساتھ جو مرضی ہو جائے۔ توہینِ عدالت ہوتی ہی نہیں سو ان ججوں کو مخالف فریق کے ساتھ مجبوراً صلح صفائی کرنا پڑتی ہے۔ یہ سب کچھ انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاول کھانے کا درست طریقہ جو آپ کو شوگر اورموٹاپےسے مکمل طور پر بچاسکتاہے

جڑانوالہ کی مہوش اور فیصل آباد کے بلال کی فیس بک پر دوستی