عمران خان مجھ سے بچیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور نومنتخب سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران کان مجھ سے بچیں۔
سینیٹ میں حلف برداری کی تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان انتظار کریں کہ وہ میرا راستہ روکیں گے
یا میں انکا روکوں گا
۔انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان مجھ سے بچیں۔قبل ازیں نامزد وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہاہے
کہ چوبیس گھنٹے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں 1350ارب کی کمی آچکی ہے،مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے،
یوٹیلیٹی پرائسز بہت بڑا چیلنج ہیں، صورتحال بہتر کر نے کی پوری کوشش کریں گے، ماضی میں اللہ نے کامیابی دی ہے،ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے
کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے،پی ٹی آئی کا احتجاج پارلیمانی نظام کا حصہ ہے، کوئی بات نہیں، میں عوام سے محبت کرتا ہوں اور عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں اسحاق ڈار سے سوال کیاگیاکہ آپ کے ڈرسے ڈالر نیچے آگیا ہے
کیا قوم آپ سے امید رکھے مہنگائی بھی نیچے آئے گی جس پر اسحاق ڈار نے بتایاکہ ہمارے مسائل میں روپے کی قدر مصنوعی طورپر گری ہوئی ہے
وہ بہت بڑا چیلنج ہے ، آپ نے فرمایا مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ، یوٹیلٹی پرائسزہمارے لئے بہت بڑے چیلنج ہیں جس کا اثر عوام پر براہ راست پڑ رہا ہے، انشاء اللہ صورتحال بہتر کر نے کی پوری کوشش کرینگے ،
ماضی میں بھی کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ماضی میں بھی کامیابی دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ رات وطن واپس پہنچا ہوں ، ابھی ڈالر نو دس روپے نیچے آیا ہے ،